اٹک پولیس کا اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 03 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 03 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

اٹک۔ 17 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 03 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ اٹک خورد پولیس نے دورانِ چیکنگ مسمی نعیم جان سکنہ چارسدہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران چیکنگ مسمی عطاء اللہ سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے دوران چیکنگ مسمی اسامہ ہاشمی سکنہ چھپریاں قطبال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے