اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کا گزشتہ مالی سال کے دوران بعد از ادائیگی ٹیکس منافع 3 ارب 96 کروڑ روپے رہا

194

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال کے دوران بعد از ادائیگی ٹیکس منافع 3 ارب 96 کروڑ روپے رہا ہے۔ کمپنی کی طرف سے سٹاک مارکیٹ کو بھجوائے جانے والے نوٹس کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں کمپنی کا خالص منافع 5 ارب 66 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے مقابلہ میں 30 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔