پشاور۔18اگست(اے پی پی)اپر دیر کے علاقے شرنگل گما ڈنڈ میں پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 17 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،علاقہ کے مشہور شخصیت حاجی معتبر خان کی ڈوگدرہ کے …
اپردیر، پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ،17 زخمی واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے،شوکت یوسفزئی

مزید خبریں
پشاور۔18اگست(اے پی پی)اپر دیر کے علاقے شرنگل گما ڈنڈ میں پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 17 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،علاقہ کے مشہور شخصیت حاجی معتبر خان کی ڈوگدرہ کے لوگوں کے ساتھ جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ،دونوں فریقین نے اب تک ایک دوسرے پر کئی حملے کئے ہیں۔ معتبر پر دو خودکش حملے بھی پہلے ہو چکے ہیں ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پولیس کے مطابق جگڑا جائیداد پر شروع ہوا تھا جس پر حاجی معتبر کے مخالفین افغانستان منتقل ہونے تھے تاہم یہ دشمن ابھی تک جاری ہے اور موقع ملتے ہی ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں








