اپر کوہستان، انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی سخت سکیورٹی حصار میں جاری

151
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

اپر کوہستان ۔ 09 جنوری (اے پی پی):اپر کوہستان میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی سخت سکیورٹی حصار میں جاری ہے۔ ترجمان اپر کوہستان پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران سپروائزری افسران سمیت ایس ایچ اوز پولیو سکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعینات پولیس اہلکار جدید اسلحہ اور حفاظتی آلات سے لیس ہیں۔ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کے عمل کو بھی مزید سخت بناتے ہوئے موبائل پیٹرولنگ اور اہم پوائنٹس پر اضافی ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی ۔