اپر کوہستان میں شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی

118

ایبٹ آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):اپر کوہستان میں شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ،آئی جی کے پی کے پولیس کی ہدایت پر شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لیے ہفتہ کے روز پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مختیار احمد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود خان،لائن آفیسر اور آر آئی سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

قران خوانی کے اختتام پر شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ کی خاطر لڑتے ہوئے بہادری اور شجاعت کی لازاول داستانیں رقم کیں،ملک وقوم کی بقاء وسالمیت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔