اپر کوہستان پولیس کی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

77
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

اپر کوہستان۔ 16 فروری (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ شاہ زرین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل داسو محمد عارف کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل اور دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرم براق شاہ ولد قادر سکنہ لوہی جالکوٹ گزشتہ 24 سالوں سے روپوش تھا اور مقدمہ علت 1,2 مورخہ 22.12.1991 جرم 302.34/324.148.149PPC کے تحت تھانہ جالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ جس کو گرفتاری کے بعد تھانہ جالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔