اپنی تاریخ پر فخر ہے، صدر اردوان

استنبول ۔ 12 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہے اور ایسی تاریخ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوا کرتی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول یلدز پیلس میں ”سلطان عبدالحمید کی وفات کی سوویں برسی“ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ کسی ملت کو زندہ رکھنے اور …

استنبول ۔ 12 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہے اور ایسی تاریخ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوا کرتی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول یلدز پیلس میں ”سلطان عبدالحمید کی وفات کی سوویں برسی“ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ کسی ملت کو زندہ رکھنے اور اسے باکردار بنانے والی چیز تاریخی واقعات ہوتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہے اور ایسی تاریخ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا خة ہم نے ماضی سے سبق سیکھنے کے معاملے میں لاپرواہی نہیں برتی۔صدر اردوان نے کہا کہ سلطان عبدالحمید کا فرمان کہ ”اتحاد و اخوت ہر طاقت پر بھاری ہے“ آج بھی حکومت اور ملت کی حیثیت سے ہماری رہبری کر رہا ہے۔