اپنی چھت اپنا گھر سکیم،ضلع میں 2628افراد4مراحل میں قرضہ حاصل کرسکیں گے،ڈی جی ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی

357

اپنی چھت اپنا گھر سکیم،ضلع میں 2628افراد4مراحل میں قرضہ حاصل کرسکیں گے،ڈی جی ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی

گوجرانوالہ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی سیف انورجبہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت اب تک15ہزارافراد قرض کیلئے اپلائی کرچکے ہیں،حکومت نے پہلے مرحلے میں70ہزارافراد کوقرض دینے کاہدف مقررکیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں بڑے مرحلے پرسرکاری زمینوں میں ملٹی سٹوری اپارٹمنٹس کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ بھی موجود تھے۔ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی سیف علی جبہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں 1مرلہ سے 5مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10مرلہ زمین یا پلاٹ کے مالک قرض کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں،قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 15لاکھ روپے ہو گی جس پر سود یا کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے،منظور شدہ ہائوسنگ کالونیوں میں پلاٹس کے مالکان قرض کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں