اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضہ فراہمی کی پہلی قرعہ اندازی میں 270 شہریوں کو بلاسود قرضے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر

110
خانیوال ، "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاسود قرضہ کی فراہمی جاری

ملتان ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع ملتان میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضہ فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلی قرعہ اندازی میں 270 کامیاب شہریوں کو بلاسود قرضے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے جس سے وہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام رضا ہال میں پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین وزیراعلی پنجاب مانیٹرننگ کمیٹی ملتان و ایم پی اے سلمان نعیم اراکین اسمبلی محمد نازک کرم ،ملک لعل محمد جوئیہ ،محمد اقبال سراج اور ملک واصف راں شریک ہوئے

جبکہ ٹکٹ ہولڈرزرانا اعجاز نون،شیخ طارق رشید،بابر حسین،شہزاد مقبول بھٹہ اور حاجی جاوید اختر انصاری سمیت سول سوسائٹی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضہ جات حاصل کرنے والے شہریوں میں لیٹر تقسیم کئے گئے جبکہ اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر نے اپنے حلقے کے شہریوں میں قرضہ جات کے لیٹر تقسیم کئے اور مبارک باد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 270 شہریوں کو بذریعہ قرعہ اندازی گھر کیلئے قرضہ جات فراہمی کا حقدار قرار دیا گیا ہے

ضلع انتظامیہ کی جانب سے قرعہ اندازی کا تمام عمل انتہائی شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا تاکہ حقداروں کو ان کا حق فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جارہا ہے جبکہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا خواب پورا ہوگا۔ایم پی اے سلمان نعیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے زبانی دعووں کے بجائے ایک سال میں اپنے گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا عوامی مفاد میں وزیراعلی پنجاب سے پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی درخواست کرینگے۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بے گھر افراد کیلئے قرضہ جات فراہمی کا پروگرام براہ راست ریلیف کا ذریعہ ہے جبکہ لاکھوں گھروں کو تعمیر سے معیار زندگی بہتر اور معاشی پہیہ چلے گا۔اس موقع پر قرضہ جات حاصل کرنے والے شہریوں نے حکومت پنجاب کو خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا۔