اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی عالمی وباء پر رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ثانیہ کامران

لاہور۔14 جون (اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی عالمی وباء پر رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، قوم جانتی ہے کہ نام نہاد اپوزیشن نے خالی نعرے لگا کر کورونا پر صرف سیاست کی ہے ، کورونا وباء میں متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی …

لاہور۔14 جون (اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی عالمی وباء پر رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، قوم جانتی ہے کہ نام نہاد اپوزیشن نے خالی نعرے لگا کر کورونا پر صرف سیاست کی ہے ، کورونا وباء میں متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو قوم کبھی معاف نہیںکرے گی ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ، پوری قوم کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔