
لاہور۔13 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی وبا پر رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اہم ترین قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن رہنماو¿ں نے پوائنٹ سکورنگ سے گریز نہیں کیا، قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن رہنماو¿ں نے خالی نعرے لگا کر کورونا کےخلاف ”مہم“چلائی،22کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست سے متنفرہوچکے ہیں ۔جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبائ میں متاثرہ لوگو ں کو تنہا چھوڑ کر اپوزیشن جماعتیں سیاست چمکانے میں مصروف رہیں، اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے، مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ نے والے اپوزیشن رہنماو¿ں کو قوم کبھی معاف نہیں کرےگی۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ہر فیصلہ مشاورت سے کیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔