اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے فیس سیونگ کی کوشش کر رہی ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا ٹویٹ

موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے فیس سیونگ کی کوشش کر رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کی کیلکولیشن غلط ثابت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کرپٹ لوگوں کے ساتھ معاملات طے کرنا جانتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔