اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے۔جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پراپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام کی ایک ویڈیو کلپ لگایا جس میں حالات حاضرہ کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پینل …
اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے۔جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پراپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام کی ایک ویڈیو کلپ لگایا جس میں حالات حاضرہ کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پینل کا حصہ ہیں۔وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک طرف مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف قوانین کی حمایت کے بدلے نیب کے قانون میں تبدیلی کی تجویز اپوزیشن نے نہیں بلکہ ایک تیسری قوت نے دی اور دوسری طرف مفتاح اسماعیل خود اعتراف کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے تجویز مسترد کردی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے اس بیان نے پی ڈی ایم کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن لیتے ہیں۔








