اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت سے مکمل طور پر بدحواس ہو گئی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی عوام میں شاندار مقبولیت اور کورونا کے معاملے میں پارٹی قیادت کی کمال فیصلہ سازی سے مکمل طور پر بدحواس ہو گئی ہے، مقتدر عوامی اداروں کے سربراہان بھی وزیراعظم کی پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی عوام میں شاندار مقبولیت اور کورونا کے معاملے میں پارٹی قیادت کی کمال فیصلہ سازی سے مکمل طور پر بدحواس ہو گئی ہے، مقتدر عوامی اداروں کے سربراہان بھی وزیراعظم کی پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے قومی بحران میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کو قبول کیا۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف کچھ مہینے پہلے اسمبلی میں بیانات دے رہے تھے کہ ووہان سے طلبہ کو فوری پاکستان لایا جائے اور ساتھ ہی انہیں زائرین کی واپسی پر تشویش تھی یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ۔اپوزیشن نے محض تنقید برائے تنقید کا راستہ اختیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جتنے مشکل دور سے گزر رہی ہے، بیروزگاری ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں یہ ایک بڑی سوچ والے لیڈر کا ہی کام ہے جیسے وزیر اعظم عمران خان نے گرین سٹیملس کے ذریعے 65 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں جس سے موسمیاتی تبدیلی کے عناصر میں بھی مدد ملے گی۔ زرتاج گل مجھے ڈیرہ غازی خان کے لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے قومی بحران میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کو قبول کیا، قرنطینہ میں رکھا، مثالی دیکھ بھال کی اور عزت سے انہیں ان کے گھروں کو روانہ کیا جب 775 زائرین کلیئر اور صحتیاب ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ میری اپنی مائوں بہنوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کا مکمل ادراک رکھیں جو بھی حکومت نے اب شاپنگ میں آسانی آپ کے لئے دی ہے۔ بالخصوص چھوٹے بچوں کو ہرگز ساتھ لے کر نہ نکلیں۔ خاندان کی صحت اور حفاظت کے لئے خاص طور پر ماں کی صحت ٹھیک رہنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کی عوام میں شاندار مقبولیت اور کورونا کے معاملے میں تاریخی قیادت، کمال فیصلہ سازی سے مکمل بدحواس ہو گئی ہے اور ان کو عوام کی کیا فکر جن کے حلقوں میں آج بھی بچے قحط سے مرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتدر عوامی اداروں کے سربراہان بھی وزیراعظم کی پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ زرتاگل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے میڈیکل کالج کی ڈگری بھی میں نے ہی پی ایم ڈی سی سے سرٹیفائیڈ کروائی جبکہ نون لیگ کی حکومت تو ڈاکٹروں کو سڑک پر احتجاج کرتا چھوڑ گئی تھی۔