اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے …
اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے،وفاقی وزیر فوادچوہدری
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر 2 ماہ بعد آپ ایک ایسا اقدام اٹھا لیتے ہیں جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے اور جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں یہ مناسب رویہ نہیں۔









