اپوزیشن کو قومی سلامتی سے زیادہ مالی سلامتی کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی سے زیادہ مالی سلامتی کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے بلوں کے علاوہ آٹھ بلز اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی نظر ہو گئے ۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سینٹ …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی سے زیادہ مالی سلامتی کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے بلوں کے علاوہ آٹھ بلز اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی نظر ہو گئے ۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سینٹ میں قوم کے کروڑوں روپے لگنے کے باوجود ایف اے ٹی ایف کے بلوں کے علاوہ آٹھ بلز اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی نظر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ قوم جان لے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی سے زیادہ مالی سلامتی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے ملک پر پابندیاں لگ سکتی ہیںاور کرنسی متاثر ہوتی ہے جس کے باعث مہنگائی میںاضافہ ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ یہ تمام بل ڈاکٹربابر اعوان نے پیش کئے تھے۔