اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان نے اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں معاشی ایمرجنسی کی تجویز پیش کی جاتی تو اس کا کوئی جواز بھی تھا جب معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، آج تمام بڑے معاشی اشاریے مسلسل نمو ظاہر …
اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر تنقید کو بلاجواز ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان نے اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں معاشی ایمرجنسی کی تجویز پیش کی جاتی تو اس کا کوئی جواز بھی تھا جب معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، آج تمام بڑے معاشی اشاریے مسلسل نمو ظاہر کر رہے ہیں، معاشی کامیابوں پر تنقید جانبدارانہ اور اقتصادیات کی سمجھ بوجھ نہ ہونے کی عکاس ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل جی ڈی پی کی شرح نمو محض 3.68 فیصد تھی جو آج بڑھ کر 5.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح صنعت کے شعبہ میں نمو 0.75 فیصد سے بڑھ کر 5.80 فیصد، زراعت میں 2.68 سے بڑھ کر 3.81 فیصد اور خدمات کے شعبہ میں شرح نمو 5.13 سے بڑھ کر 6.43 فیصد ہو چکی ہے۔ لارج سکیل مینوفیکچرنگ 2.98 سے بڑھ کر 6.24 فیصد جبکہ تعیرات کے شعبہ میں شرح نمو 1.08 سے بڑھ کر 9.13 فیصد ہو گئی ہے۔








