اپوزیشن کی سیاسی کشتی بیچ منجھدار ڈوبے گی، شیخ رشید

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نیتجہ صفر بٹا صفر نکلے گا، اپوزیشن کی سیاسی کشتی بیچ منجھدار ڈوبے گی، لوگوں کو کورونا وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی ، اپوزیشن کی سیاست بند گلی کی طرف جا رہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نیتجہ صفر بٹا صفر نکلے گا، اپوزیشن کی سیاسی کشتی بیچ منجھدار ڈوبے گی، لوگوں کو کورونا وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی ، اپوزیشن کی سیاست بند گلی کی طرف جا رہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کو کل مایوسی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ا ور عمران خان سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کی ایک کال پر عوام اکٹھے ہو جائیں، گلی محلوں میں دعوت نامے بانٹتے پھرنے والے لیڈر نہیں ہوتے۔