اڑھائی کروڑ افراد کو صحت کارڈ کے اجراءکو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ذرائع وزارت صحت

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ملک کے نادار اور غریب افراد کو علاج معالجے کی فراہمی کےلئے پیشرفت میںتیزی آ گئی ہے۔ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں اڑھائی کروڑ افراد کو صحت کارڈ کے اجراءکو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ملک کے نادار اور غریب افراد کو علاج معالجے کی فراہمی کےلئے پیشرفت میںتیزی آ گئی ہے۔ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں اڑھائی کروڑ افراد کو صحت کارڈ کے اجراءکو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں صحت کارڈ کے اجراءکے پروگرام کو حتمی شکل دی ہے تاہم آئندہ 2 سے 3 ماہ کے اندر ابتدائی طورپر ملک کے غریب اور نادار افراد کو اڑھائی کروڑ صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے 80 فیصد شہریوں کی ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن کریں گے جس کے تحت شہری کسی بھی نجی ہسپتال سے چھ لاکھ روپے تک علاج کرواسکیں گے۔ چک شہزاد میں بحرین کے تعاون سے 10 ارب روپے مالیت کی نرسنگ یونیورسٹی اور ترامڑی میں سعودی عرب کے اڑھائی ارب کے تعاون سے جنرل ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ 700 سے زیادہ ڈاکٹرز کی بھرتی کررہے ہیں جس سے مریضوں کی شکایات میں کافی حد تک کمی ہو گی۔