بھکر ،پولیس کی گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری، پولیس ترجمان

بھکر پولیس کی گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی بہترین قیادت میں بھکر پولیس کا اسمگلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

بھکر۔ 14 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس کی گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی بہترین قیادت میں بھکر پولیس کا اسمگلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔دریائی چیک پوسٹ روحیلہ غربی کے انچارج عتیق الرحمن سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ ڈالہ تحویل میں لے لیا۔ ڈالہ میں 52 گٹو گندم موجود تھی، جسے غیر قانونی طور پر پنجاب سے خیبر پختونخوا منتقل کیا جا رہا تھا۔ گندم کو قانونی کارروائی کے بعد فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔دوسری کارروائی میں روحیلہ غربی چیک پوسٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12 بور بندوق برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کرکے اسے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔ بھکر پولیس کی جانب سے اسمگلنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی