مویشوں کو لمپی اسکن بیماری سے مخفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن مہم کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ صوابی کے زیر اہتمام یونین کونسل مانیری میں مویشیوں کو لمپی اسکن بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا

پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ صوابی کے زیر اہتمام یونین کونسل مانیری میں مویشیوں کو لمپی اسکن بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مہم کے دوران ایم وی سی صوابی کی نگرانی میں ڈاکٹر سلیمان خان اور متعلقہ لائیو اسٹاک ٹیم نے مویشیوں کو ویکسین لگائی ۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 230 مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے مویشیوں کو لمپی اسکن بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن یقینی بنائیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کریں۔