ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کامران علی شاہ کی زیر نگرانی غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادئیے گئے ہیں
ایبٹ آباد، غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادئیے گئے

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کامران علی شاہ کی زیر نگرانی غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادئیے گئے ہیں۔اہلیانِ علاقہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نےمیرپور روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کا مقصد شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور سڑکوں پر غیر مجاز رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو درپیش مسائل اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔








