بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے پیر کے روزٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا دورہ،مختلف ٹریڈز کی کلاسز کا معائنہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے پیر کے روزٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز غلام مصطفی رئیسانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام حسین رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے ادارے میں جاری مختلف ٹریڈز کی کلاسز کا معائنہ کیا، دستیاب مشینری اور آلات کا جائزہ لیا اور انسٹرکٹرز سے تربیتی سرگرمیوں، حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر ایم ڈی بی-ٹیوٹا نے زیرِ تربیت نوجوانوں سے بھی براہِ راست ملاقات کی اور ان سے تربیت، ادارے اور دستیاب آلات و سہولیات کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی عملی تربیت، ادارے کی کارکردگی اور تربیتی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا۔







