انٹرنیشنل کھلاڑی محمد یامین بھٹی کا قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی وفات پر اظہار تعزیت

انٹرنیشنل کھلاڑی محمد یامین بھٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کھلاڑی محمد یامین بھٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ واضح رہے کہ خالد محمود ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بھی رہ چکے تھے ،1968 میکسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے حصہ اور 1971 میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔