اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لان عالمی نعتیہ مشاعرہ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ہوں گے۔ نعتیہ مشاعرہ (کل) بدھ13 مئی 2020ءکو دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔ صدارت فیصل آباد سے ڈاکٹر ریاض مجید کریں گے۔ چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک ابتدایہ پیش کریں گے جبکہ محبوب ظفر نظامت کریں گے۔ ویڈیو لنک کے …
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لان عالمی نعتیہ مشاعرہ (کل) ہو گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز مہمان خصوصی ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لان عالمی نعتیہ مشاعرہ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ہوں گے۔ نعتیہ مشاعرہ (کل) بدھ13 مئی 2020ءکو دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔ صدارت فیصل آباد سے ڈاکٹر ریاض مجید کریں گے۔ چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک ابتدایہ پیش کریں گے جبکہ محبوب ظفر نظامت کریں گے۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے الیاس بابر اعوان، امین کنجاہی، پروین طاہر، تبسم اخلاق، پروفیسرجلیل عالی، جنید آذر، حسن عباس رضا، رحمان حفیظ، زہرا بتول زہرا، شازیہ اکبر، ڈاکٹر ناہید قمر، نسیم سحر، قیوم طاہر، لاہور سے آسناتھ کنول، ڈاکٹرتحسین فراقی، ڈاکٹر حمیدہ شاہین، ڈاکٹر خورشید رضوی، سجاد بلوچ، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، عنبریں صلاح الدین، ڈاکٹرفخر الحق نوری، ڈاکٹرکامران، ناز بٹ، یاسمین حمید، واہ کینٹ سے شمشیر حیدر، کلر کہار سے عرفان خانی، ڈیرہ غازی خان سے ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ، سرگودہا سے ڈاکٹر خالد ندیم، ڈاکٹر فرح شاہ، ڈاکٹر ہارون رشید، فیصل آباد سے شہزاد بیگ، سندھ سے علی گل میرانی، کراچی سے آفتاب مضطر، صبیح رحمانی، روہڑی سے اختر درگاہی، خیرپور سے حسن شیخ، پشاور سے صغیر اسلم، عزیز اعجاز، ناصر علی سید، ایبٹ آباد سے احمد حسین مجاہد، کوئٹہ سے انجیل صحیفہ، سرور جاوید، محسن شکیل، مشتاق عاجز، سبی سے ریاض ندیم عادل، گلگت بلتستان سے احسان شاہ، میر اسلم حسین سحر، مظفرآباد سے آمنہ بہار رونا، احمد عطا اللہ، اعجاز نعمانی، کینیڈا سے اشفاق حسین، نسیم سید، امریکہ سے نورین طلعت عروبہ، برطانیہ سے ارشد لطیف، ڈاکٹرمختار الدین احمد، مدینہ منورہ سے ڈاکٹر خالد عباس الاسعدی اورقطر سے شہاب الدین احمد کلام پیش کریں گے۔ ویڈیو لنک پر سوسے زائد شعرا اور سامعین شامل ہوں گے۔








