اکتوبر 2018ءکے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں 45.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)اکتوبر 2018ءکے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں 45.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 128.7 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 45.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے چوتھے مہینے میں پاکستان نے چاول کی برآمدات سے …

اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)اکتوبر 2018ءکے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں 45.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 128.7 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 45.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے چوتھے مہینے میں پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 88.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔