اکثر شہروں میں موسم خشک و سردجبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

151
weather is dry and cold
weather is dry and cold

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت خشک و سردجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ہلکی دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔