پیرس۔21ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نےیہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ان کے لیےپیلس آف ورسیلز میں منعقدہ سرکاری عشائیے کے دوران کہی۔
انہوں نےبرطانیہ اور فرانس کے تعلقات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ دوستی کو مزید مضبوط کریں۔
شاہ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کے ہمراہ جمعہ کو دورے کے آخری مرحلے کے طور پر بورڈیوکس جانے سے قبل آج فرانسیسی اور برطانوی کاروباری نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔