ماسکو ۔ 22 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں بیلجیئم اور تیونس کے …
اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے

مزید خبریں
ماسکو ۔ 22 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں بیلجیئم اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ ایف میں شامل ٹیموں دفاعی چیمپئن جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔








