اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں (کل) مزید چار میچ کھیلے جائینگے

ماسکو ۔ 25 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءمیں (کل) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ سی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور پیرو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ سی کی ہی ٹیموں ڈنمارک اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا