اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاﺅن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاﺅن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے، 1پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاﺅن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے، 1پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباﺅ جون کے وسط تک سامنے آئے گا، 2 اجتماعی مدافعت کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے، 3 کورونا زکام نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے ہرشخص دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے، اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاﺅن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔