ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے)نے کھیل سے حالیہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیونل میسی کو شاندار خراج تحسین، ارجنٹائن میں تمام فٹبال میچز دسویں منٹ میں روکنے کا اعلان

مزید خبریں
بیونس آئرس۔3ستمبر (اے پی پی):ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے)نے کھیل سے حالیہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای ایس پی این کے مطابق اس سلسلے میں رواں ہفتے کے اختتام پر ارجنٹائن میں ہونے والے تمام ملکی مردوں اور خواتین کے فٹبال میچز پہلے ہاف کے 10ویں منٹ میں ایک منٹ کے لیے روک دیے جائیں گے اور لیونل میسی کے اعزاز میں تالیاں بجائی جائیں گی۔ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ویڈیو سکرین سے لیس تمام سٹیڈیمز میں میچ شروع ہونے سے قبل لیونل میسی کے کیریئر پر مبنی خصوصی خراجِ تحسین ویڈیو بھی چلائی جائے گی۔لیونل میسی نے 2005 میں ارجنٹائن کی سینئر قومی ٹیم سے ڈیبیو کیا تھا اور قومی ٹیم کی جانب سے 125 گول کے ساتھ آل ٹائم ٹاپ سکورر بنے۔ انہوں نے 6 عالمی کپ کھیلے اور 2022 میں ارجنٹائن کو عالمی کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
39 سالہ لیونل میسی عالمی کپ میں 34 میچز کھیلنے اور 23 فتوحات حاصل کرنے کے ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں اعلان کیا کہ 2026 عالمی کپ کا سپین کے خلاف فائنل ان کا ارجنٹائن کے لیے آخری میچ تھا اور وہ 39 سال کی عمر میں بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔لیونل میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنی پوری توانائی صرف کردی اور اب ان کے پاس دینے کے لیے کچھ باقی نہیں، تاہم یہ فیصلہ ان کے لیے تکلیف دہ تھا اور اب بھی دل کی گہرائیوں میں تکلیف دیتا ہے، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے۔








