سکیو رٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب ہو گئی سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔
سکیو رٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب ، سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سکیو رٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب ہو گئی سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیراثرمقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد شدت پسندی کے بھارتی دعوؤں کومودی سرکار کا ڈرامہ قراردے دیا،سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرکشمیری پنڈتوں کودھمکیاں مل رہی ہیں توباہرسے آئے ہندوافسران کوکیوں نہیں؟کشمیری پنڈتوں کونام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت کو متاثرکرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکارشدت پسندی کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟لیفٹیننٹ گورنرکے پاس پولیس اورانتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں،سیکیورٹی پروہ جواب دیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں۔مبصرین کے مطابق مودی حکومت کشمیری پنڈتوں کو نام نہاد دھمکیوں کا پروپیگنڈا کرکے مقبوضہ جموں وکشمیرپراپنا غیرقانونی تسلط برقراررکھنا چاہتی ہے ۔شدت پسندی کا جواز بنا کرقابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کوکچلنے کیلئے لاکھوں فوجی تعینات کررکھے ہیں۔









