اگر تحریک طالبان افغانستان سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دیتے ہیں تو پاکستان خیرمقدم کرے گا ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دیتے ہیں تو پاکستان خیرمقدم کرے گا ۔ بدھ کواپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب تحریک طالبان افغانستان جغرافیائی لاعلمی اور جہالت ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں،اگر …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دیتے ہیں تو پاکستان خیرمقدم کرے گا ۔

بدھ کواپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب تحریک طالبان افغانستان جغرافیائی لاعلمی اور جہالت ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں،اگر ٹی ٹی اے دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو کسی دوسرے ملک کو منتقل کرلیں تو پاکستان کو خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹی اے سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دیتے ہیں تو پاکستان خیرمقدم کرے گا۔