اگر کھلاڑی نہ بنتا تو شاید آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا‘ وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میں کھلاڑی نہ بنتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا ‘12سال کی عمر میں 1965کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے والد صاحب کی بندوق لیکر زمان پارک میں گیا تو مجھے کزنز نے چھوٹا کہہ کر واپس بھجوا دیا تھا ۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداءکی تقریب سے خطاب کرے دوران وزیراعظم …

راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میں کھلاڑی نہ بنتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا ‘12سال کی عمر میں 1965کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے والد صاحب کی بندوق لیکر زمان پارک میں گیا تو مجھے کزنز نے چھوٹا کہہ کر واپس بھجوا دیا تھا ۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداءکی تقریب سے خطاب کرے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ستمبر1965 کو 12 سال کا تھا، 6 ستمبر کی رات کو فائرنگ کی آوازیں کبھی نہیں بھول سکتا، میرے کزن نے بھی مورچہ بنایا تھا، میں بھی اپنے کزن کیساتھ گارڈ ڈیوٹی دینے پہنچ گیا تھا۔ میرے کزن نے مجھے چھوٹی عمر کی وجہ سے واپس بھیج دیا تو بڑا دکھ ہوا۔ 6 ستمبر والا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، اگر کرکٹ کی طرف نہ جاتا تو شائد آج میں بھی ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔

مزید خبریں