اگست کے دوران بھارت میں سونے کی درآمد تین گنا رہی

ممبئی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران بھارت میں سونے کی طلب میں کمی کے باوجود درآمد بڑھ کر تین گنا رہی جس کی وجہ جنوبی کوریا سے آزادانہ تجارت کے باعث ٹیکسوں میں رعایت ہے۔جی ایف ایم کنسلٹینسی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد 60 ٹن رہی جبکہ اگست 2016 ءکے …

ممبئی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران بھارت میں سونے کی طلب میں کمی کے باوجود درآمد بڑھ کر تین گنا رہی جس کی وجہ جنوبی کوریا سے آزادانہ تجارت کے باعث ٹیکسوں میں رعایت ہے۔جی ایف ایم کنسلٹینسی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد 60 ٹن رہی جبکہ اگست 2016 ءکے دوران 22.3 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست (8 ماہ)کے دوران سونے کے ملکی درآمد 617.5 ٹن رہی جو 2016 ءکے ابتدائی 8 ماہ کی نسبت 158 فیصد زیادہ ہے۔تجارتی حلقوں نے اگست کے دوران صرف جنوبی کوریا سے 20 ٹن سونا درآمد کیا جس کی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے باعث ٹیکسوں میں رعایت ہے۔

Leave a Reply