اگست 2018ءکے دوران ملک میں یوریا کھاد کی قلت 73 ہزار ٹن رہی

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک میں یوریا کھاد کی قلت 73 ہزار ٹن رہی ہے۔ کھاد تیار کرنے والی مقامی صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے دوران یوریا کھاد کی مقامی پیداوار 87 ہزار ٹن کم رہی ہے جو ماہانہ طلب کے مقابلہ میں 12 فیصد کم رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2018ءکے دوران مقامی صنعت کی پیداوار 4 لاکھ 60 …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک میں یوریا کھاد کی قلت 73 ہزار ٹن رہی ہے۔ کھاد تیار کرنے والی مقامی صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے دوران یوریا کھاد کی مقامی پیداوار 87 ہزار ٹن کم رہی ہے جو ماہانہ طلب کے مقابلہ میں 12 فیصد کم رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2018ءکے دوران مقامی صنعت کی پیداوار 4 لاکھ 60 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مقامی طلب کا تخمینہ 5 لاکھ 47 ہزار ہے۔ اس طرح اگست کے دوران یوریا کھاد کی مقامی طلب کے مقابلہ میں پیداوار 87 ہزار ٹن کم رہی ہے جس کے تناظر میں حکومت نے کھاد کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ سیزن کے دوران زرعی شعبہ کو کھاد کی قلت کے مسئلہ سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں