اگلے تین ماہ میں ای او بی آئی میں ادائیگیوں کا نظام ڈیجیٹل کر دیا جائے گا،سید ذوالفقار بخاری

55
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ میں ای او بی آئی میں ادائیگیوں کا نظام ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی اپنا ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر جاری رکھے گا، ہم نے آئی ایف ٹی اور ای او بی آئی کوایک لنک کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے فعال کیا ہے، اب رجسٹرڈ آجر آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور اگلے 3 ماہ میں ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیاجائے گاجس سے سارا عمل زیادہ شفاف اور موثر بن جائے گا۔