کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلیے پاکستان کومعاونت کی فراہمی جاری ہے، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک الانگوپیچوموتو

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کومعاونت کی فراہمی جاری ہے۔ جمعرات کو پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے اپنے ٹویٹ میںکہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے فوری ضرورت کے آلات کی خریداری اورمعاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کو نقد امدادکی فراہمی میں عالمی بینک نے 200 ملین ڈالر کی معاونت فراہم …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کومعاونت کی فراہمی جاری ہے۔ جمعرات کو پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے اپنے ٹویٹ میںکہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے فوری ضرورت کے آلات کی خریداری اورمعاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کو نقد امدادکی فراہمی میں عالمی بینک نے 200 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وباءسے نمٹنے کیلیے عالمی بینک نے ہنگامی ہیلتھ آپریشنز کا آغازکیا جس کا مقصد نہ صرف ممالک کووباءسے نمٹنے کیلئے تیارکرنا تھا بلکہ شہریوں کو وبا کے مضراثرات سے بچانا بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فوری ضرورت کے طبی آلات، سامان اورادوایات کی فراہمی کیلیے 200 ملین ڈالرکا پراجیکٹ شروع کیا گیا ، اس پراجیکٹ کے تحت نہ صرف ہنگامی طبی سامان اورآلات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہاہے بلکہ معاشرے کے غریب اورمتاثرہ طبقات کو نقد اورراشن کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں