صدر مملکت آصف علی زرداری کی عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور عوام کو جمہوریہ کے قیام کی 78 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور وہاں کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کی 78 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس پختہ اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں اقوام کے باہمی مفاد میں ہوگا۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور وہاں کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کی 78 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس پختہ اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں اقوام کے باہمی مفاد میں ہوگا۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ کوریا کے درمیان باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے پختہ اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں اقوام کے باہمی مفاد میں ہوگا۔انہوں نے عوامی جمہوریہ کوریا کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں