ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ہونے کے معاملہ پر امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک ہوگیا ہے ۔بھارت اپنی ہٹ دھرمی، جھوٹ اور فریب کی عادت سے مجبور ہے ، اسکی طیارہ حادثہ کے حقائق چھپانے کی تمام کوششیں بے سُود رہیں ،عیار مودی کی ایماء پربھارت نے امریکہ کو ائیر انڈیا احمد آباد حادثہ کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ہونے کے معاملہ پر امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک ہوگیا ہے ۔بھارت اپنی ہٹ دھرمی، جھوٹ اور فریب کی عادت سے مجبور ہے ، اسکی طیارہ حادثہ کے حقائق چھپانے کی تمام کوششیں بے سُود رہیں ،عیار مودی کی ایماء پربھارت نے امریکہ کو ائیر انڈیا احمد آباد حادثہ کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکارکیا ہے۔تفصیلات کےمطابق 12جون 2025ء کو ائیر انڈیا کے تباہ کن حادثہ میں بھارتی پائلٹ کی غفلت نے 260 افراد کی جان لے لی تھی۔

سابق سی آئی اے اہلکار اور امریکی صحافی سارہ ایڈمز کا کہنا ہے کہ امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق ایئر انڈیا طیارہ کی تباہی پائلٹ کی لاپرواہی کے باعث ہوئی۔بھارتی حکام اب بھی فلائٹ کے بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے انکار کر رہے ہیں، سابق سی آئی اے اہلکار اگر پائلٹ کی لاپرواہی تھی تو بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سیکیورٹی تھریٹ ہے، سابق سی آئی اے اہلکار امریکی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق ٗامریکی حکام اور ایرو اسپیس ماہرین کے مطابق بھارتی پائلٹ نے جان بوجھ کر طیارے کو تباہ کیا۔

امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہد کی روشنی میں طیارہ جان بوجھ کر گرانے کی طرف اشارہ کیا تھا۔بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے انجن کا فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا تھا ، امریکی تفتیشی ٹیم کو ملبے کی تصاویر لینے سے روکا گیا اور کچھ شواہد ان کے پہنچنے سے پہلے ہی غائب کردیئے گئے، بھارتی حکام نے امریکی ماہرین کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری میں جانے سے روک دیا تھا ، دی ٹیلی گراف ،بھارتی عدالتوں، اداروں اور تحقیقاتی عمل پر امریکا کے عدم اعتماد نے مودی کی نام نہاد شفافیت کا پول کھول دیا ہے۔