ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور ہمارے غیور عوام کے مثالی حوصلے، قربانی اور اتحاد کی علامت ہے، یہ دن ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دشمن کی جارحیت کے خلاف اس عزم صمیم کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ کرکے ہماری قوم نے …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور ہمارے غیور عوام کے مثالی حوصلے، قربانی اور اتحاد کی علامت ہے، یہ دن ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دشمن کی جارحیت کے خلاف اس عزم صمیم کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ کرکے ہماری قوم نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا تحفظ بخوبی جانتا ہے، بلاشبہ دیگر دفاعی اداروں کے ہم آہنگ پاک فضائیہ نے اس جنگ کے ہوائی معرکہ میں دشمن کو شکست فاش دی، اس جنگ میں وطن کے کئی بہادر سپوت یا تو جام شہادت نوش کر گئے یا فخر کا سہرا سجائے غازی بن کر لوٹے، ہم ان تمام جانبازوں کی شجاعت اور دلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں