اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے’’ایئر کراچی‘‘کے نام سے نجی ایئر لائن کی شروعات ملکی ایو ایشن انڈسٹری کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
انہوں نے بدھ کونئی ائیرلائن کی شروعات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے ”ایئر کراچی ”کے نام سے نجی ایئر لائن کی شروعات ملکی ایو ایشن انڈسٹری کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر،خالد تواب،بشیر جان محمد جیسی قیادت کی موجودگی نئی ایئر لائن کی کامیابی کی ضامن ہوگی، بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا بوجھ اٹھانے کےلئے تیار ہے،نئی ایئر لائن اسی سمت میں ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔