اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ وسیم گوہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔اسپیکر نے کہا کہ والدین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے وسیم گوہر سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی بھی دعا۔