شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدر کے خطاب پر عالمی برادری کا خراج تحسین

بیجنگ۔7جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس سے خطاب اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس " آستانہ سمٹ میں اہم خطاب شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یکجہتی اور باہمی اعتماد میں موثر اضافہ کرے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی و توسیع اور عالمی امن و ترقی کے قیام میں …

بیجنگ۔7جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس سے خطاب اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس ” آستانہ سمٹ میں اہم خطاب شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یکجہتی اور باہمی اعتماد میں موثر اضافہ کرے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی و توسیع اور عالمی امن و ترقی کے قیام میں مزید مثبت توانائی پیدا کرے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیسی کی ڈائریکٹر فرحت آصف نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تاریخ کی درست سمت پر کھڑی ہے ۔قازقستان کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ پالیٹکس کے ماہر سلطان زنسیتوف کے مطابق صدر شی جن پنگ نے "شنگھائی اسپرٹ” کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جو اجتماعیت اور محاذ آرائی کی سوچ کو مسترد کرتی ہے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کے لئے پرعزم ہے ۔