اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز فرحت جدون اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر بلال احمد نثار نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ دھمتور میں کارروائی کے دوران خیبر پختونخوا ریگولیشن آف سٹون کرشرز ایکٹ 2020کے تحت بغیر لائسنس چلنے والے دو سٹون کرشر پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز نے بغیر لائسنس چلنے والے دو سٹون کرشر پلانٹس سیل کر دیئے

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز فرحت جدون اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر بلال احمد نثار نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ دھمتور میں کارروائی کے دوران خیبر پختونخوا ریگولیشن آف سٹون کرشرز ایکٹ 2020کے تحت بغیر لائسنس چلنے والے دو سٹون کرشر پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ اجلاس میں بلک ایل پی جی کی خریداری کے شفاف انوائسنگ نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اوگرا رولز 2001، ٹریڈ سٹیٹسٹکس ایکٹ اور خیبر پختونخوا کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1997 (ترمیمی 2017) کے مطابق ایس او پیز مرتب کئے گئے جنہیں تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز تک باضابطہ طور پر پہنچا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ قوانین پر موثر عمل درآمد، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور شفاف کاروباری نظام کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔








