وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت ، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات برادر ملک مملکت سعودی عرب پر کیے گئے صریح حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات برادر ملک مملکت سعودی عرب پر کیے گئے صریح حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے قابل مذمت اقدامات مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس نازک وقت میں برادر مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔