ایبٹ آباد،اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے بینک آف خیبر کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار،ماہرین نے اس نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی

ایبٹ آباد۔ 21 اگست (اے پی پی):اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے بینک آف خیبر ایبٹ آباد کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے کو سود سے پاک کرنے کے لئے اسلامی بینکاری کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ سیمینار میں لیفٹینٹ جنرل ر ایاز سلیم رانا ،خیبر بینک شریعہ بورڈ کے ایڈوائزر عبدالصمد،شریعہ ریسرچ اینڈ ریونیو شعبہ کے سربراہ مفتی فضل حکیم …

ایبٹ آباد۔ 21 اگست (اے پی پی):اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے بینک آف خیبر ایبٹ آباد کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے کو سود سے پاک کرنے کے لئے اسلامی بینکاری کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔

سیمینار میں لیفٹینٹ جنرل ر ایاز سلیم رانا ،خیبر بینک شریعہ بورڈ کے ایڈوائزر عبدالصمد،شریعہ ریسرچ اینڈ ریونیو شعبہ کے سربراہ مفتی فضل حکیم ،بزنس اینڈ لائیبلٹی ہیڈ محمد عدیل ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد ،مفتی کلیم ،جمعیت اہلحدیث کے مولانا سرفراز فاروقی ،مولانا خورشید احمد خطیب جامع مسجد کچہری،میڈم سمیرا منیجر جناح روڈ ایبٹ آباد ،محمود چوہدری برانچ منیجر مری روڈ ،عاطف نقیب برانچ منیجرکے علاوہ مختلف کاروباری طبقے کے افراد بھی شریک تھے ۔

مفتی فضل حکیم کا کہنا تھا کہ سود اور حرام سے پاک سرمایہ کاری کے لئے بینک آف خیبر اسلامی اصولوں کے مطابق شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی بینکاری کر رہا ہے،اسلامی معاشی نظام کو اللہ نے اصولوں کے مطابق رکھا ہے،خالق نے حرام اور حلال میں تمیز رکھی ہے،شریعت کی نظر میں کاروبار کرنے میں ممانعت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے عقیدہ ،معاشرت اور معاملات سمیت تمام مسائل کو کھول کر بیان کیا ہے ،بینکاری ایک انڈسٹری ہے ۔خیبر بینک اسلامی بینکاری کے ایریا منیجر اسلام آباد ،ہزارہ محمد زاہد کا کہنا تھا بینک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 31 بینک کام کررہے ہیں ، اسلامی بینکنگ میں دی بینک آف خیبر سمیت پانچ شامل ہیں ۔

ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر تخلیق ہوا لیکن اس کی 75 فیصد معیشت سود پر مبنی ہے ،ہم اللہ اور رسول سے جنگ کرکے معیشت بہتر نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر 240 برانچز کے ساتھ کام کر رہا ہے ،یہ واحد بینک ہے جو پچاس فیصد اسلامی ہے ،باقی بینکوں میں 20 فیصد ہے ۔خیبر بینک شریعہ کورٹ اور مفتیان کی زیر سرپرستی چلایا جا رہا ہے ،مانسہرہ میں پانچ برانچیں اسلامی بینکنگ پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں خوشحالی اور اسلامی بینکنگ کے فروغ کے لئے دی بینک آف خیبر میں سرمایہ کاری کریں اور سودی نظام کے خاتمہ اور معاشرہ کو اس سے پاک کرنے کے لئے کردار ادا کریں ۔سیمینار میں شرکا کو اسلامی بینکاری کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے کتابچے بھی دیے گئے ۔شرکا نے سوالات بھی کئے جن کے منتظمین نے جوابات دیے ۔

مزید خبریں