ایبٹ آباد۔ 04 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں انڈر ٹونٹی ون خیبر پختونخوا گیمز کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل سپورٹس کیمپ میں ڈپٹی کمشنرسرمد سلیم اکرم نے شرکت کی۔انہوں نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان اور کٹس تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا …
ایبٹ آباد،انڈر ٹونٹی ون خیبر پختونخوا گیمز کے شرکاء میں سپورٹس کٹس تقسیم

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 04 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں انڈر ٹونٹی ون خیبر پختونخوا گیمز کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل سپورٹس کیمپ میں ڈپٹی کمشنرسرمد سلیم اکرم نے شرکت کی۔انہوں نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان اور کٹس تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں کھیلوں کا کردار نہایت اہم ہے
حکومت خیبر پختونخوا نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سپورٹس ایونٹس نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سپورٹس کیمپس سے متعلق بریفنگ دی اور جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔








