ایبٹ آباد،ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی او ٹی کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا،ترجمان

138

ایبٹ آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی او ٹی کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ترجمان اے ٹی ایچ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کارڈیالوجی آپریشن تھیٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا ،جس سے خصوصی کارڈیک کیئر کو ہزارہ میں لایا جائے گا،مذکورہ کامیابی ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی سرشار کاوشوں کا نتیجہ ہے

جس کی قیادت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کر رہے ہیں،کارڈیالوجی او ٹی ہزارہ کے لوگوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ اس سے مریضوں کو زندگی بچانے والے کارڈیک طریقہ کار کے لیے دور دراز شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی،یہ سہولت اعلیٰ معیار کی قابل رسائی اور بروقت دل کی دیکھ بھال فراہم کرے گی جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر جسمانی اور مالی دونوں طرح کے دباؤ کو کم کیا جائے گا۔